ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقلیتی طالبات کے لئے 38 رہائشی اسکول قائم ہوئے: نقوی

اقلیتی طالبات کے لئے 38 رہائشی اسکول قائم ہوئے: نقوی

Sun, 01 Apr 2018 21:54:18    S.O. News Service

نئی دہلی یکم اپریل( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) حکومت نے اقلیتی طبقے کی لڑکیوں کو تعلیمی با اختیار بنانے کے مقصد سے ملک کے مختلف علاقوں میں ’ گروکل طرز‘ پر 38 رہائشی اسکول قائم کیے ہیں۔ ان میں سے کچھ اسکولوں میں اس سال زمرہ اول نے امتحان بھی دیاہے۔ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ چار برسوں میں اقلیتوں خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی ہے ۔ اس اقدام کے تحت گروکل طرز پر 60 رہائشی اسکولوں کی تعمیر کی گئی ہے جن میں سے 38 لڑکیوں کے لئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے کچھ اسکولوں میں اس سال امتحان بھی دیا ہے جبکہ دیگر اسکولوں میں ملحقہ تعلیمی سیشن سے پڑھائی شروع ہو رہی ہے۔ اقلیتی طالبات کی تعلیم کو حکومت کی ترجیح بتاتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں 10 ڈگری کالجوں کی تعمیر کی گئی ہے ۔جس میں سے 5 کالج خواتین کے لئے ہیں۔ 1102 اقامتی ہاسٹل تعمیر کیے گیے ہیں جس سے 340 طالبات ہاسٹل ہیں، 48 پالی ٹیکنک اداروں میں سے 12 خواتین کے لئے مختص ہیں۔ نقوی نے کہا، '' ہماری وزارت نے مدرسوں کو 3 ٹی ... ٹیچر، ٹفن اور ٹوائلٹ کے ساتھ شامل کرنے کی پہل کی ہے۔ پہلی بار مدارس کے اساتذہ کو مرکزی دھارے کی تعلیم سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں مرکزی دھارے کے موضوعات سائنس، ریاضی، کمپیوٹر، ہندی، انگریزی میں تربیت دی جا رہی ہے ۔ 


Share: